تل ابیب امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ لبنان سے منسلک تنازعہ میں مزید شدت آنے سے دونوں طرف شہریوں کیلئے گھروں کو واپسی مشکل ہو جائیگی ۔ اسرائیل نے حزب اللہ سے جنگ بندی کے عالمی مطالبات کو مسترد کر دیا۔ اس نے امریکہ کی بھی نفی کرکے حملوں پر زور دیا۔ ان حملوں میں لبنان میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور علاقائی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔اسرائیل کے مؤقف کے باوجود امریکہ اور فرانس نے 21 روزہ جنگ بندی کے امکانات کو برقرار رکھنے کی کوشش کی اور اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر بھی کہا کہ مذاکرات جاری تھے۔محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا، سیکریٹری نے اسرائیل-لبنان سرحد پر 21 روزہ جنگ بندی معاہدہ طے کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔