اسرائیل کو ایران کی نیوکلیر تنصیبات پر حملہ کرنے ٹرمپ کا مشورہ

   

نیویارک : امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ایران کی نیوکلیر تنصیبات پر حملہ کر دینا چاہیے۔ یہ بمات صدارتی انتخابی مہم کے دوران شمالی کیرولینا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہی ہے۔ سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایران کی نیوکلیر تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہی وہ جگہ ہے جہاں حملہ ہونا چاہیے، جو بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں جس سب سے بڑے خطرہ کا سامنا ہے وہ ایران کے نیوکلیر ہتھیار ہیں۔