لندن: برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیار برآمد کرنے کے 350 لائسنسوں میں سے 30 کو معطل کرنے کے اعلان کے بعد برطانوی وزیردفاع کے اعلان کی وضاحت کی ہے۔برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کی طرف سے اسلحہ لائسنسوں کی معطلی کے اعلان کے بعد وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ اسرائیل کے اپنے دفاع کی صلاحیت کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔انہوں نے منگل کو’ٹائمز ریڈیو‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “اس سے اسرائیل کی سلامتی پر کوئی ٹھوس اثر نہیں پڑے گا”۔برطانوی دفتر خارجہ کی طرف سے یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب برطانوی حکومت نے اس سے قبل کہا تھا اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات کے 350 لائسنسوں میں سے 30 کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ اس بات کا خطرہ ہے کہ یہ ہتھیار بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی میں استعمال ہو سکتے ہیں۔اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہوئے لیمی نے مزید کہا کہ “بے گناہی یا جرم کا اثبات نہیں ہے اور برطانوی حکومت کا موقف پختہ نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات پر فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی کر سکتے ہیں کہ آیا اسرائیل نے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔