اسرائیل کے دمشق اور غزہ پٹی میں فضائی حملے

,

   

شام نواز 6 جنگجو ہلاک، اسلامی جہاد کے دوارکان بھی شامل

دمشق ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شامی دارالحکومت دمشق کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم چھ شام نواز جنگجو مارے گئے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ان میں سے دو اسلامک جہاد کے ارکان تھے اور چار ایران نوز شامی جنگجو تھے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں بھی اہداف کو نشانہ بنایا۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی جنوبی اسرائیل کی جانب راکٹ حملوں کے رد عمل میں کی گئی۔ اسلامک جہاد نے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔