اسرائیل کے وزیراعظم‘ بحرین کے ولی عہد نے حالات پر معمول کے معاہدے کو نافذ کرنے پر تبادلے خیال کیا

,

   

یروشلم۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو اور بحرین کے ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ نے منگل کے روز تعلقات کوبحال کرنے کے معاہدے سے متعلق فون پر بات چیت کی ہے۔

تعلقات کو بحال کرنے کے متعلق معاہدے کا نفاذ
نتن یاہوکے دفتر سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان میں طئے گئے معاہدہ برائے معمول کے حالات کو نافذ کرنے پر توجہہ دی گئی ہے۔

اسرائیل کے وائی نٹ نیوز سائیڈ نے کی خبر ہے کہ سفارتی تعلقات نافذ کرنے کے ضمن میں بات چیت کے دوران ولی عہد نے کہاکہ اسرائیل کا استحکام خطہ کو مستحکم کرے گا۔

پہلی عوامی سطح پر تسلیم شدہ گفتگو
وائٹ ہاوز میں پچھلے ہفتہ اسرائیل‘ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے قائدین کے درمیان دستخط کردہ حالات کو معمول پر لانے والے معاہدے جس کی پیروی امریکہ نے کی تھی

اسرائیل اور بحرین کے درمیان ہوئی بات چیت پہلی مرتبہ عوامی سطح پر تسلیم شدہ گفتگو بتائی جارہی ہے