اسلام آباد ہائی کورٹ نے شریف کے خلاف دو کیسوں میں اعلامیہ جاری کیا

,

   

اسلام آباد۔مذکورہ اسلام آباد ہائی کورٹ(ائی ایچ سی) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور ایوین فیلڈ کرپشن کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا اور ہدایت دی ہے کہ دو بڑی اخبارات میں اس کی اشاعت عمل میں لائی جائے۔

چہارشنبہ کے روز عدالت نے ایڈیشنل اٹرنی جنرل طارق محمد کھوکھار سے استفسار کیاتھا کہ وہ ڈاؤن اور جنگ نیوز پیپرس میں اعلامیہ کی اجرائی کی رقم جمع کرائیں۔

ڈاؤن نیوز کی خبر کے بموجب اس اعلامیہ کے ذریعہ عدالت نے شریف سے استفسار کیاہے کہ وہ 30دنوں کے اندر خودسپردگی اختیار کیا تاکہ سخت کاروائی بچاجاسکے۔

مقرر وقت تک اگر پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل۔ نون) کے سربراہ کی عدم حاضری کی صورت میں عدالت انہیں اعلامیہ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرادیتے ہوئے ان کی جائیدادیں غرق کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔

این اے بی اڈیشنل پراسکیوٹر جنرل جہاں زیب خان بھروانہ نے عدالت کو یہ جانکاری دی ہے کہ وارنٹ کی اجرائی کا عمل پورا کرلیاگیاہے اور ملزم کے متعلق اعلامیہ کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔

پچھلے سال ائی ایچ سی نے شریف کو جو فی الحال لندن میں ہیں العزیز کے حوالے سے طبی گروانڈ پر اٹھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی جو فبروری میں ختم ہوگئی ہے