نئی دہلی۔عام آدمی پارٹی نے نارتھ ایسٹ دہلی سیٹ پر بی جے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑرہے ہیں ہنس راج ہنس کی امیدوار ی پر سوال اٹھایا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور منسٹر راج ویندر پال گوتم نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ہنس راج ہنس نے الیکشن کمیشن کے قانون کی خلاف ورزی کیا ہے‘ کیونکہ 2014کے ایک میڈیارپورٹ کے مطابق انہوں نے اسلام قبول کیاتھا۔ اب وہ نارتھ ایسٹ دہلی سیٹ لوک سبھا الیکشن بی جے پی کے ٹکٹ پر لڑرہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ سیٹ درجہ فہرست پسماندہ طبقے (ایس سی) کے لئے محفوظ ہے اور صرف ایس سی ہی اس سیٹ سے الیکشن لڑسکتے ہیں۔
چیف منسٹر ارویندر کجریوال نے بھی ٹوئٹ کرکے کہاکہ ہنس راج ہنس مذکورہ سیٹ سے الیکشن نہیں لڑسکتے اور ان کی امیدواری خارج کی جانی چاہئے۔
پریس کانفرنس میں راج ویندر پال گوتم نے کہاکہ بی جے پی نے اس سیٹ پر غیر ایس سی امیدوار کو کھڑا کیاہے۔
انہوں نے الزام عائد کیاکہ بی جے پی کے امیدوار ہنس راج ہنس نے پرچہ نامزدگی میں کچھ جانکاریاں چھپائی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہنس راج ہنس 20فبروری 2014کو اپنے مذہب تبدیل کرکے مذہب اسلام اختیار کرچکے ہیں۔
ملک کے کئی اہم اخبارات میں اس کی خبر شائع ہوئی تھی او رکئی میڈیا چیانلوں نے بھی اس اسٹوری کو چلایاتھا۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے امیدوار ماضی میں ہی اپنا مذہب تبدیل کرچکے ہیں تو اب وہ ایس سی سماج کے نہیں مانے جاسکتے۔یہ سیٹ ایس سی محفوظ ہے اور بی جے پی کے امیدوار اس پر مقابلہ نہیں کرسکتے۔