واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے کہا ہے کہ وہ خود کار اسلحے پر پابندی لگائے۔ امریکہ میں مسلح حملوں سے ہلاک ہونے والوں کیلیے واشنگٹن ڈی سی میں واقع سینٹ مارک گرجا گھر میں ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی۔اس تقریب سے خطاب میں ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے اس سال کانگریس اور بائیڈن کی منظوری سے اسلحے کی عام فروخت کو روکنے سے متعلق ایک قانون پیش کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں کنیکٹیکٹ کے سینڈی ہوک اسکول میں سال 2012 کے دوران مسلح حملے کی ایک عینی گواہ جیکی ہیگرٹی نے اپنے خطاب میں صدر بائیڈن کو خطاب کی دعوت دی۔