اسمبلی اور کونسل کے اجلاس 11 مارچ سے دوبارہ شروع ہونگے

   

حیدرآباد۔ 8 مارچ (این ایس ایس) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی و کونسل کے اجلاس اتوار کو بجٹ کی پیشکشی کے بعد 11 مارچ 10 بجے دن تک ملتوی کردیئے گئے ۔مقننہ کے دونوں ایوانوں میں آج بجٹ پیش کیا گیا۔ بعدازاں دن بھر کیلئے کارروائی ملتوی کردی گئی۔ رنگوں کے تہوار ہولی کے پیش نظر 9 اور 10 مارچ کو تعطیلات رہیں گی اور 11 مارچ کو10 بجے دن اجلاس دوبارہ شروع ہوں گے۔