اسمبلی نشستوں میں اضافہ کیلئے دستوری ترمیم ضروری، پارلیمنٹ میں مملکتی وزیر داخلہ کا تحریری جواب

   

حیدرآباد۔/27 جولائی، ( سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں اسمبلی نشستوں میں اضافہ کے مسئلہ پر موقف کی وضاحت کی ہے۔ پارلیمنٹ میں بی جے پی کے رکن جی وی ایل نرسمہا راؤ کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے تحریری جواب میں بتایا کہ اسمبلی حلقوں میں اضافہ کیلئے دستوری ترمیم ضروری ہے اور اس کے لئے دونوں ریاستوں کو 2026 تک انتظار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2026 میں دستوری ترمیم کے ذریعہ نشستوں میں اضافہ ممکن ہے۔ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون کے سیکشن 15 کے تحت آندھرا پردیش میں نشستوں کی تعداد 225 اور تلنگانہ میں 153 کرنے کا تیقن دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ریاستوں کی برسراقتدار پارٹیاں اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کا مطالبہ کررہی ہیں۔ مرکزی حکومت نے اس سے قبل بھی واضح کردیا تھا کہ تنظیم جدید قانون کے وعدوں پر فوری عمل آوری ممکن نہیں ہے ۔ر