اسمتھ کا ہندوستانی بولروںکو چیلنج

   

میلبورن۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیوو اسمتھ نے ہندوستان دورے کے لئے مہمان بولروں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب شارٹ گیندوں سے ڈر نہیں لگتا اور وہ اس کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔اسمتھ نے ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز سے پہلے نیوزکارپ سے بات چیت کے دوران کہاکہ انہوں نے زندگی میں اتنی شارٹ گیندوں کا سامنا کیا ہے کہ اب انہیں ڈر نہیں لگتا۔انہوں نے کہا اگر کوئی ٹیم مجھے شارٹ گیندیں ڈال کر آؤٹ کرنے کی کوشش کرے تو اس سے ہماری ٹیم کو ہی فائدہ ہوگا۔ میں نے زندگی میں اتنی شارٹ گیندیں کھیل لی ہیں کہ اس سے اب مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔نیوزی لینڈ کیخلاف گزشتہ سیریز میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر نے اسمتھ کو چارمرتبہ شارٹ پچ گیندوں پر آؤٹ کیا تھا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ویگنر نے شاندار بولنگ کی تھی۔