اسمگلنگ میں ملوث اماراتی سفیر کا مصر سے اخراج

   

قاہرہ: قطر میں مصر کے سفیر نے کہا کہ مصری حکومت نے قاہرہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد سعید الشامسی کو نکال دیا ہے۔ قطر میں مصری سفیر عمل کمال الدین الشربینی نے کہا کہ مصر کے آثار قدیمہ کی اسمگلنگ کے معاملے میں کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ امارات کے سفیر سعید الشامسی ملوث ہونے پر مصری حکومت نے انہیں ملک چھوڑ دینے کیلئے کہا ۔ مصر کے سابق رکن پارلیمان حسن راتب اور علاء حسنین نے تحقیقات کے دوران یہ اعتراف کیا کہ مصر سے آثار قدیمہ کی اسمگلنگ میں یوا ے ای کے سفیر کا بھی ہاتھ تھا۔قاہرہ کے پراسیکیوٹر جنرل نے حال ہی میں آثار قدیمہ کے نام سے مشہور کیس میں حسن راتب اور علاء حسنین سمیت دیگر ملزموں کے نام عدالت میں پیش کئے ہیں۔

حالیہ عرصہ میں امارات اور مصر کے روابط کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں۔ابوظبی نے قاہرہ کی مالی امداد کم کر دی ہے اور خطے سے مربوط کچھ معاملوں میں صرف اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام کیا ہے۔عرب ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے تعلقات میں بحران پیدا ہو گیا ہے۔ابوظبی نے بھی قاہرہ پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ اسے اتھیوپیا اور سوڈان میں یو اے ای کے سفارت خانے پر حملے کی پہلے سے اطلاع تھی، لیکن اس نے ابوظبی کو واقف نہیں کرایا ۔