اسٹارک کی بائیوسیکورببل پر تنقید

   

میلبورن۔آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرمچل اسٹارک بائیو سیکور ببل کے حوالے سے تنقید کی ہے۔مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ ایک جگہ پر رہناکوئی پائیدارحل نہیں ہے، ایک ببل سے نکل کر دوسرے ببل میں جانا جسم اور ذہن کو تھکا دے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ذہنی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ مچل اسٹارک نے کہا کہ آنے والی سیریزکیلئے بائیوسیکور ببل میں کیسے رہنا ہے کچھ واضح نہیں۔یادر ہے کہ آسٹریلیائی ٹیم اس وقت ہندوستان کے خلاف رواں ماہ شروع ہونے والی اہم سیریز کی تیاری میں مصروف ہیںاور اسٹارک میزبان ٹیم کی فاسٹ بولنگ شعبہ کے اہم ستون ہیں۔