اسٹار کھلاڑیوں سے محروم حیدرآباد کا آج رائلز سے مقابلہ

   

پونے۔ اپنی صفوں میں متعدد میچ ونر کی موجودگی کے ساتھ ہیوی ویٹ راجستھان رائلزکا مقابلہ سن رائزرز حیدرآباد سے اور دونوں ٹیموں کا مقصد منگل کو یہاں آئی پی ایل میں فاتحانہ آغازکرنا ہوگا۔ رائلز کی بیٹنگ کی قسمت زیادہ تر ان کے باصلاحیت کپتان سنجو سیمسن پر منحصر ہوگی، جو کچھ عرصے سے منظر عام پر ہے لیکن توقعات پر پورا نہیں اترے۔ عدم تسلسل ان کا نقصان رہا ہے اور وہ اسے تبدیل کرنا چاہیں گے اور 2008 میں افتتاحی ایڈیشن کے بعد اپنے پہلے خطاب کی تلاش میں اس سیزن میں بہتر شروعات کرنا چاہیں گے۔ ہر سال سیمسن ایک یا دو غیر معمولی اننگز کھیلتا ہے لیکن اس کے بعد وہ خاموش ہوجاتا ہے لیکن اس بار اسے اضافی میل طے کرنا پڑے گا اگر رائلز وہ دوسرا خطاب جیتنا چاہتے ہیں۔ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی سیمسن کو اس سال کے آخر میں مقرر ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتھ ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں بھی مدد دے سکتی ہے۔رائلزکی ٹیم جوس بٹلر اور دیو دت پڈیکل کے ساتھ کھلے گی۔ ایک ہنگامہ خیز بٹلر کسی بھی بولنگ شعبہ کو تہس نہس کرسکتا ہے اور اگر وہ اور اسٹائلش پیڈیکل شاندار آغاز پر اتر تے ہیں تو رائلز کو سیمسن اور دیگربیٹرس کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملے گا۔ رائلز کے پاس پاور ہٹرشمرون ہیٹمائر، راسی وان ڈیر ڈوسن، جمی نیشام اور ریان پیراگ جیسے کھلاڑی مڈل آرڈر کے لیے منتخب کیے گئے ہیں اور ان کا تعاون ٹیم کی قسمت کا تعین کر سکتا ہے۔ آف اسپنر روی چندرن اشون اور یوزویندر چہل کی شمولیت کے ساتھ اس مرتبہ ان کے پاس ایک مضبوط بولنگ شعبہ ہے اور یہ جوڑی پلیئنگ الیون میں یقینی ہے۔ ان کے آٹھ اوورکسی خاص کھیل کے مجموعی تناظر میں اہم ہوں گے اور اگر یہ جوڑی حیدرآباد کوپریشان کرسکتی ہے تو کپتان سیمسن کو اس سے زیادہ کچھ بھی خوشی کا سامان نہیں ہوگا۔ کیوی ٹرینٹ بولٹ جو پہلے ممبئی انڈینز کے اہم بولر تھے وہ اس اس ٹیم کے فاسٹ بولنگ شعبہ کی قیادت کریں گے جس میں پرسدھ کرشنا اور نودیپ سینی جیسے فاسٹ بولرس شامل ہیں۔دوسری جانب سن رائزرس حیدرآباد کے لیے کپتان کین ولیمسن کا تجربہ جو شاید ٹیم کے بہترین بیٹرس اور بولنگ کے انتخاب میں اہم ہوگا۔ ولیمسن کے ہم وطن گلین فلپس بیٹنگ کا آغازکر سکتے ہیں جبکہ دھماکو بیٹر ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن، پریم گرگ اور راہول ترپاٹھی سے توقع کی جائے گی کہ وہ مڈل آرڈر میں ذمہ داری نبھائیں گے۔ ترپاٹھی نے آئی پی ایل میں بھی اہم اننگز کھیلی ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ وہ مستقل مزاجی کا مظاہرہ کریں۔ اگر ولیمسن نمبر 3 پر بیٹنگ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو روی کمار سمرتھ بیٹنگ کا آغاز کرسکتے ہیں جبکہ عبدالصمد جنہوں نے بہت سے لوگوں کو متاثرکیا ہے، فرنچائز کے لیے فنشرکا کردار ادا کر سکتے ہیں۔بولنگ شعبہ کی قیادت فاسٹ بولر بھونیشور کمارکریں گے، جو بہترین ڈیتھ بولروں میں سے ایک ہیں لیکن اسے نئے تیز رفتار سنسنی خیز عمران ملک کی طرح مسلسل اسپیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ٹی نٹراجن واپسی کے راستے پر ہیں اور وہ اپنے یارکرزکو درست کرنے کی امید کر رہے ہوں گے کیونکہ ان کا مقصد قومی ٹیم میں واپسی کے لیے کام کرنا ہے۔ ایک اور ٹی 20 ماہر واشنگٹن سندر سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور شریاس گوپال یا جے سچتھ میں سے کسی ایک کو آزمایا جا سکتا ہے۔