اسٹاک مارکٹ کو 14 لاکھ کروڑ روپئے کا جھٹکا

   

ممبئی : ہندوستانی اسٹاک مارکٹ کو آج غیرمعمولی تغیر سے گزرنا پڑا جس کے نتیجہ میں سنسیکس زائد از 900 پوائنٹس نیچے گر گیا اور 73000 کی کلیدی سطح سے بھی نیچے آ گیا۔ اس دوران نفٹی نے بھی کافی گراوٹ دیکھنے میں آئی اور وہ زائد از ایک فیصد گھٹ گیا۔ ڈسمبر 2022ء کے بعد سے شیئر بازار کیلئے یہ بدترین دن ثابت ہوا جب مارکٹ کی قدر میں 5 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔ کم قدر والے حصص کو دن بھر میں بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔