ممبئی: سرمایہ کاروں کی توقعات کے مطابق فیڈ اور دیگر بڑے مرکزی بینکوں کے پالیسی فیصلوں سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری بار صدر بننے کی راہ ہموار ہونے سے عالمی بازار میں تیزی کے رجحان کے باوجود مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت سے آج سٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ رہی۔بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 836.34 پوائنٹس یعنی 1.04 فیصد گر کر 79,541.79 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 284.70 پوائنٹس یعنی 1.16فیصد گر کر 24,199.35پوائنٹ پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی زبردست فروخت ہوئی۔