اسٹاک مارکیٹ کی تیزی پر لگا بریک

   

ممبئی : امریکی صدارتی انتخابات کی غیر یقینی صورتحال کو لے کر عالمی منڈی میں گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر کمپنیوں کے کمزور سہ ماہی نتائج سے انفوسس، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایس بی آئی، این ٹی پی سی اور ٹاٹا اسٹیل سمیت 19 بڑی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گزشتہ دو دنوں کی مسلسل تیزی گنوا کر آج گرکر بندہوا۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 426.85 پوائنٹس گر کر 79942.18 رہ گیا۔ اس کے علاوہ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 126.00 پوائنٹس گر کر 24340.85 پوائنٹس پر آگیا۔ تاہم، بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.04 فیصد بڑھ کر 46121.42 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.54 فیصد بڑھ کر 54108.03 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔