ٹاؤنس وِل۔ اسٹیو اسمتھ کی نظریں اس سال اپنے ملک میں منعقد ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اپنے ملک کے اسکواڈ میں جگہ حاصل کرنے پر مرکوز ہیں جب وہ آسٹریلیا کی اننگز کے سہولت کارکے کردار سے دستبردار ہوگئے تھے۔اسمتھ اب تک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اننگزکی برتری کا کردار ادا کر چکے ہیں لیکن جون میں سری لنکا کے دورے پر ٹیم انتظامیہ نے انہیں اس سے بری کر دیا اور آزادی سے کھیلنے کی اجازت دی۔اسمتھ نیمقامی میڈیاکو بتایا مجھے لگتا ہے کہ اچھا کھیلنا ٹیم میں میری جگہ کو یقینی بنائے گا۔ گزشتہ کئی سالوں سے میں مسٹر فکس اٹ کی ذمہ داری نبھا رہا تھا لیکن اب میں اس سے آزاد ہوگیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب وہ بغیرکسی ہچکچاہٹ کے اپنا فطری کھیل کھیل سکتے ہیں۔ سری لنکا کے دورے پر میں نے محسوس کیا کہ میں زیادہ آزادی کے ساتھ فطری کھیل کھیل سکتا ہوں۔ اگر میں پہلی گیند پر بھی چھکا لگانا چاہتا ہوں تو میں اسے مار سکتا ہوں۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔