اسٹیٹ آرکائیوز کے ریکارڈ کے تحفظ کیلئے یادداشت مفاہمت

   

نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سنٹر کی خدمات کا حصول
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ڈپارٹمنٹ آف ہیریٹیج اور نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سنٹر کے درمیان یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت اسٹیٹ میوزیم حیدرآباد میں موجود مینو اسکرپٹ ، پینٹنگس اور دستاویزات کا تحفظ ، ڈاکیومنٹیشن اور ڈیجیٹلائیزیشن کیا جائے ۔ ڈائرکٹر ڈپارٹمنٹ آف ہیریٹیج شریمتی بھارتی ہولیکری آئی اے ایس اور ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری ڈائرکٹر نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سنٹر نے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر شریمتی شیلجا رمیار آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری یوتھ اڈوانسمنٹ ، علی اکبر نیرومند اور دوسرے موجود تھے۔ ڈپارٹمنٹ آف ہیریٹیج کے تحت اسٹیٹ میوزیم میں انتہائی قیمتی اور نادر دستاویزات پینٹنگس اور مینو اسکرپٹ موجود ہیں ۔ ان میں سے کئی اسٹور روم میں رکھے گئے ہیں جو تیزی سے خراب ہورہے ہیں جن کی شناخت مشکل ہوچکی ہے ۔ تاریخ ، زبان ، مذہب اور دیگر شعبہ جات سے متعلق کئی ادوار کی تفصیلات ان دستاویزات میں موجود ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف ہیریٹیج عصری ٹکنالوجی سے لیس نہیں ہے لہذا نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سنٹر کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سنٹر نئی دہلی میں واقع ایرانی سفارت خانہ میں قائم ہے۔ وہ کئی قومی اور بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے کام کر رہا ہے ۔ 1