اسٹیٹ بینک آف انڈیا نمائش میدان برانچ میں آتشزدگی کا واقعہ

   

حیدرآباد۔ /26 اگسٹ، ( سیاست نیوز) اسٹیٹ بینک آف انڈیا ایگزیبیشن گراؤنڈ برانچ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے بموجب اجنتہ گیٹ سے متصل ایس بی آئی برانچ میں اچانک آگ لگ گئی۔ کھڑکیوں اور شٹرس سے دھواں نکلنے پر فائر عملے کو آگاہ کیا گیا اور کچھ ہی دیر میں 2 فائر انجن وہاں پہنچ گئے۔ کھڑیوں کو توڑ کر راحت کاری کام شروع کیا گیا اور اندرون دو گھنٹے قابو پالیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ میں فرنیچر جلکر خاکستر ہوگیا ہے جبکہ اسٹرانگ روم محفوظ ہے۔ شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ہوگا۔B