اسٹیٹ بینک کو دوسرے سال دنیا کا بہترین کنزیومر بینک ایوارڈ

   

نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) مالیاتی دنیا کے خبر رساں اور تجزیاتی جریدے ‘گلوبل فنانس میگزین’ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی) کو سال 2026 کیلئے ‘دنیا کا بہترین کنزیومر بینک قرار دیا ہے ۔ سب سے بڑے تجارتی بینک کو مسلسل دوسرے سال یہ معتبر عالمی اعزاز حاصل ہوا ہے ۔گلوبل فنانس میگزین نے اس بینک کو سال 2026 کے لیے ہندوستان کا بہترین بینک بھی قرار دیا ہے ۔ یہ اعزاز بینک کی ڈیجیٹل جدت طرازی، بہترین کسٹمر سروس اور ہمہ گیر ترقی سے گہری عہد بستگی کے اعتراف میں دیا گیا ۔یہ ایوارڈز بنکاک میں عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے گئے ۔بینک کے چیئرمین چلا سبرامنیم سیٹی نے کہا کہ ایس بی آئی کیلئے یہ ایوارڈز فخر کا باعث ہیں۔ لیکن ان کی اہمیت اس سے کہیں زیادہ ہے ، کیونکہ یہ اس کا اعتراف کرتے ہیں کہ جب کسی قومی ادارے کی وسیع صلاحیت ملک کی ترجیحات اور امنگوں کے ساتھ ہم آہنگ ہوتی ہے ، تو کتنی بڑی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ملک بھر نیز 29 دیگر ممالک میں برسرخدمت اپنے 50 کروڑ سے زائد صارفین اور ایس بی آئی کے تمام اہلکاروں کی جانب سے ممنونیت کے ساتھ ان ایوارڈز کو قبول کرتا ہوں۔