ٹوکیو: امریکی کمپنی اسپیس ایکس نے جاپانی لونر لینڈر ہاکوٹو۔آر کے ساتھ نجی کمپنی آئی اسپیس کے تیار کردہ فالکن 9 کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے لانچ کیا۔اسپیس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق راکٹ میں ناسا کا لونر فلیش لائٹ سیٹلائٹ بھی ہے ۔کمپنی نے بعد میں ٹوئٹ کرکے ہاکوٹو۔آر اور لونر فلیش لائٹ کو کامیابی سے نصب کرنے کی تصدیق کی۔ ہاکوٹو۔آر مشن کی لونر لینڈنگ 2023 کے آخر میں طے کیا گیا ہے ۔