اسپین میں لگی مہیب آگ کے باوجود درختوں اور سبزہ زار کو کوئی نقصان نہیں

,

   

٭ اسپین میںایک ایسا ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پارک میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے مگر حیرت انگیز طور پر اس آگ سے نہ درختوں کو کوئی نقصان پہنچا اور نہ ہی وہاں موجود گھاس کو کوئی نقصان پہنچا۔ مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق اس واقعہ کا ویڈیو کلورا میں شوٹ کیا گیا، جہاں پر گھاسوں کے تہہ بہ تہہ موجودگی اور پوپلر نامی درخت موجود ہیں مگر یہ آگ بڑے پیمانے پر پھیلنے کے باوجود وہاں موجود ہریالی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔