اسکولوں کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کریں

   

گدوال میں عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت، جائزہ اجلاس سے خطاب
گدوال۔ 10 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوگولامبا گدوال ضلع کلکٹرشریمتی ویلور کرانتی نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ھمارا گاؤں اور ھمارا اسکول پروگرام کے تحت منتخب اسکولوں میں طلبہ گیارنٹی اسکیم کے تحت شروع کئے گئے آنگن واڑی اور ذیلی مراکز کے تعمیراتی کاموں کو ماہ مارچ تک مکمل کریں اورفوری افتتاح کی تیاری کریں۔آج کلکٹریٹ میٹنگ ہال نندو پنچایت راج ایس ای۔ DEs، AEs نے MPDOs اور محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ جائزہ لیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کلکٹر نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ ھماراگاؤں اورھمارا اسکول پروگرام کے ذریعہ تجویز کردہ کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں بستی دواخانہ کا تعمیراتی کام مکمل کیا جائے، سب سنٹر کی تعمیر مکمل کی جائے، ریت کے مسئلے کو یقینی بنایا جائے، مزدوروں کو متحرک کیا جائے۔ آدھار رجسٹریشن میں زیر التوا معاملات کو مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ایڈیشنل کلکٹر اپورو چوہان، پنچایت راج ایس ای شیوکمار، ڈی ای او سراج الدین، چائلڈ ویلفیئر آفیسر مسیدہ بیگم، اسسٹنٹ ڈی آر ڈی اے ناگیندرم، ڈی ای رویندر، اے ای اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔