اسکولی طالبہ کی اجتماعی عصمت ریزی و قتل،بنگال میں احتجاج

,

   

کلکتہ : مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے کالیا چک میں ایک اسکولی طالبہ کی مبینہ اجتماعی عصمت ریزی اور قتل سے برہم عوام نے سڑک جام کردی اس کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔برہم عوام نے پولیس کی گاڑی اور 3بسوں میں آگ لگادی۔اس کے بعد پورے علامیں خوف وہراس کا ماحول دیکھا گیا۔بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کردیا گیا ۔ چتوراگاؤں کی لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے گھر سے اغوا کرنے کے بعد اجتماعی عصمت ریزی کی گئی اور قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ زخمی حالت میں لڑکی کو اسپتال لے جایا گیا مگر اس وقت تک لڑکی کی موت ہوچکی تھی۔اس کی خبر ہونے کے بعد ہی گاؤں والے سڑکوں پراتر گئے۔آج صبح سے ہی گاؤ ں والے ٹائر جلانا اور ہنگامہ آرائی شروع کردیا۔