کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کے منڈلیشور تھانہ علاقے میں واقع ایک سیاحتی مقام جامگھاٹ کے نزدیک ایک اسکول بس کے حادثے کا شکار ہوجانے سے ایک درجن سے زیادہ طلباء زخمی ہوگئے ۔منڈلیشور کے ایس ڈی او پی منوہر گاولی نے ابتدائی معلومات کی بنیاد پر بتایا کہ جام گھاٹ کے نزول پر واقع موڑ پر بریک نہ لگنے کی وجہ سے اسکول بس الٹ گئی۔ واقعہ کی وجہ سے ایک درجن کے قریب طلباء زخمی ہوگئے جن میں سے تین کو شدید چوٹیں آئیں۔