اسکول میں بے ہوش ہونے والے طالب علم کی موت

   

حیدرآباد 2 اگسٹ (سیاست نیوز) ہمایوں نگر کے علاقہ میں ایک کمسن طالب علم کی مشتبہ حالت میں موت کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 13 سالہ امان جو اویسی پورہ علاقہ کے ساکن محمد ایوب کا بیٹا تلسی ہائی اسکول کا طالب علم بتایا گیا ہے امان ساتویں جماعت میں زیرتعلیم تھا، کل دوپہر امان اسکول میں مشتبہ حالت میں بے ہوش ہوگیا۔ جس کو فوری کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کمسن کی موت واقع ہوگئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق امان اسکول میں گرنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا اس کے سر پر شدت سے مار لگنے کے سبب اس کی صحت اچانک خراب ہوگئی۔ تاہم پولیس نے اس بات کی توثیق نہیں کی۔ ہمایوں نگر پولیس نے امان کی مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔