اسکول ٹیچر نے طالبہ کو ہوس کا شکار بنانے کی کوشش کی

   


حیدرآباد24 /ستمبر (یواین آئی) تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں ایک اسکول میں اسکول اسسٹنٹ نے ایک 13 سالہ طالبہ کو ہوس کا شکار بنانے کی کوشش کی اورمزاحمت پر متاثرہ کو دھمکایا۔آخرکار طالبہ نے اپنے والدین کو اس بات سے واقف کروایا۔ متاثرہ کی شکایت پر، ضلع پولیس نے جانچ کرتے ہوئے پوکسو ایکٹ کے تحت اس اسکول اسسٹنٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ خواتین اور قبائلی گروپوں نے مفرورٹیچر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔