اسکوٹی کی سیٹ پر دوسہ بنایا گیا؟ ویڈیو وائرل

   

حیدرآباد 4 جون ( سیاست نیوز ) شدت کی گرمی کو ظاہر کرنے ایک شخص کے ایک اسکوٹی کی سیٹ پر دوسہ بنانے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔ انسٹا گرام پر تین لاکھ افراد نے اسے پسند کیا ہے ۔ یہ ویڈیو اسٹریٹ فوڈ نامی پیج پر پیش کیا گیا ہے جس میں کیپشن دیا گیا کہ ایسا گھر پر نہ کیا جائے ۔ جو ویڈیو پیش کیا گیا ہے جس میں ایک شخص کو اپنی اسکوٹی کی سیٹ پر دوسہ بناتے ہوئے دکھا گیا ہے ۔ کیپشن میں کہا گیا ہے کہ ویساپا دوسہ ماہرین کی جانب سے 40 ڈگری سلسئیس درجہ حرارت پر بنایا جا رہا ہے ۔ یہ دھوپ میں رکھی گاڑی پر بنایا گیا ہے ۔ یہ ویڈیو کلب کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگیا جس میں دکھایا گیا کہ یہ شخص دوسہ کو پلٹ بھی رہا ہے اور دوسہ تیار بھی ہوجاتا ہے۔ تاہم کچھ افراد نے اسے فرضی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے تاہم اس ویڈیو کو ایڈٹ کرنے والے کی صلاحیتوں کی ستائش بھی کی ہے ۔ ایک شخص نے کمنٹ کیا کہ اس میں تیل نہیں ڈالا گیا ہے ۔ ایک اور نے کہا کہ نان اسٹک تاوے سے سیٹ کا کور بہتر ہے ۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ در حقیقت یہ فرضی ویڈیو ہے ۔ دوسہ کی ہئیت تبدیل ہوئی ہے ۔ اگر واقعی دوسہ دھوپ کی تمازت میں پکایا بھی جائے تو وہ سرخ نہیں ہوتا۔