اشفاق سید نیپر ویل پبلک لائبرئری بورڈ کے صدر مقرر

   

شکا گو:جناب اشفاق حسین سید کو19جولائی 2023کو نیپر ویل پبلک لائبرئری بورڈ کاصدر مقرر کیا گیا ہے ۔اشفاق سید نے یہ اہم ذمہ داری تفویض کرنے پر لائبرئری کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ نیپر ویل پبلک لائبرئری کو نئی بلندیوں تک لیجائیں گے اور اس کی ترقی کیلئے کئی اختراعی اقدامات کریں گے ۔انہوں نے سبکدوش ہونے والی صدر جینین او میرا کی لائبرئری کیلئے گرانقدر خدمات کی ستائش کی اور اظہار تشکر کیا۔انہوں نے اگزیکیٹیو ڈائرکٹر ڈیلا ٹیرز اور اسٹاف کا بھی شکریہ اداکیا۔اشفاق سید نے بتایا کہ نینسی ہینس اور نک گوا کو بالترتیب نائب صدر اور سکریٹری بنایا گیا ہے ۔نیپر ویل پبلک لائبرئری امریکہ میں ایک لاکھ سے ڈھائی لاکھ آبادی کے زمرہ میں گزشتہ 10 برسوں سے نمبر ون ہے۔