اشونی جوڑی کوارٹر فائنل میں داخل

   

برمنگھم : کامن ویلتھ گیم کی برونز میڈلسٹ اشونی پونپا اور سکی ریڈی نے آل انگلینڈ چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جیسا کہ اس ہندوستانی جوڑی نے بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی بہنوں کی جوڑی گیبریلا اسٹووا اور اسٹیوفانی اسٹووا کو شکست دی۔ اشونی اور سکی نے اپنی حریف جوڑی کو صرف 33 منٹوں میں 21-17,21-10 سے شکست دی۔ ہندوستانی جوڑی کو سیمی فائنل میں پہنچنے کا ایک بہتر موقع ہے۔