اشون کے ساتھ شراکت اتنا بڑا اعزاز ہوگا پتہ نہیں تھا : وہاری

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کے بیٹسمین ہنوما وہاری نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں روی چندرن اشون کے ساتھ اپنی بہترین شراکت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پتہ نہیں تھا کہ یہ رفاقت اتنا بڑا اعزاز ثابت ہوگی۔ ہمیں نہیں پتہ تھا کہ آسٹریلیا جیسی جارحانہ بولنگ کے خلاف ایسی شراکت کرنا اتنا بڑا اعزاز ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں 42 اوورس تک بیٹنگ کی ۔

کائیل اور شائی کورونا سے متاثر
باربادوس: ویسٹ انڈیز کے اوپنر شائی ہوپ اور ان کے بھائی کائیل ہوپ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ جیساکہ انہیں گھریلو سوپر 50 کپ میں مقامی ٹیم کی نمائندگی کرنی تھی۔ باربادوس کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوپ برادران کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے انشورنس سوپر 50 کپ میں شرکت نہیں کریں گے جوکہ 7 تا 27 فروری کھیلا جائے گا۔