اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کنٹرول روم کا قیام

   

حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) لاک ڈاؤن کی دوران اشیائے ضروریہ کو زائد قیمتوں میں فروخت کرنے کی شکایتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر پولیس سائبرآباد نے کنٹرول روم قائم کیا ہے ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر وی سی سجنار نے بتایا کہ متعدد شکایتوں اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد پولیس نے کنٹرول کی ضرورت کو سمجھا اور عوامی شکایتوں کو حاصل کرنے اور مسائل کی یکسوئی کیلئے سائبرآباد پولیس کی جانب سے عوامی کنٹرول روم برائے شکایت قائم کیا گیا ہے ۔ یہاں عوام راست اپنی شکایتوں کو پیش کرسکتے ہیں ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے عوام میں غیر ضروری تشویش و ہراسانی پیدا کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عوام راست طور پر فون کا اور بذریعہ واٹس اپ اپنی شکایت مذکورہ نمبرات 9490617431/ 9490617440 پر کریں یا ای میل covidcontrolcyb@gmail.com کے ذریعہ بھی شکایت کی جاسکتی ہیں ۔