اظہرالدین کی ہندوستانی ٹیم کی شکست پر شدید تنقید

   

حیدرآباد ۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے اتوار آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد اپنا پہلا سلور میڈل جیتا۔ کپتان ہرمن پریت کور نے شاندار 65 رنز بنائے لیکن یہ ان کی ٹیم کوکامیابی کی لکیر سے آگے بڑھانے کے لیے کافی نہیں تھا۔ ہندوستان گولڈ میڈل کے لیے 162 رنز کے تعاقب میں 152 پر ڈھیر ہوگیا۔ ایجبسٹن میں سنسنی خیز مقابلے کے آخری اوور میں ہندوستان کو11 رنز درکار تھے لیکن اننگزکا خاتمہ اس وقت ہوا جب یستیکا بھاٹیہ کو جیس جوناسن نے ڈگ آؤٹ پر پویلین واپس بھیج دیا۔ آسٹریلیا نے 50 اوورکا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اب نو رنز سے کامیابی کے ساتھ ایک اور خطاب اپنے نام کر لیا۔ جہاں شائقین نے سلور میڈل جیتنے پر ہندوستانی ٹیم کی تعریف کی، وہیں سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہر الدین نے ہندوستانی خواتین کی خطابی مقابلے میں شکست کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے بے کار بیٹنگ قرار دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہندوستانی ٹیم کی احمقانہ بیٹنگ۔ کوئی عقلمندی نہیں۔ آسان جیت کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ٹیم ۔گولڈ میڈل آسٹریلیا کو دے دیا۔