اعظم خان اور منیکا گاندھی پر الیکشن کمیشن کی پابندی

   

نئی دہلی 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے یوگی آدتیہ ناتھ اور مایاوتی کے بعد مزید دو سینئر سیاسی قائدین کو آج شام انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انتخابی مہم چلانے سے روک دیا ہے۔ سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان پر کل منگل سے تین روز تک پابندی عائد رہے گی کیوں کہ جیہ پردا کے خلاف اُن کا تبصرہ غیر شائستہ اور اہانت آمیز پایا گیا۔ بی جے پی کی منیکا گاندھی نے فرقہ وارانہ نوعیت کا تبصرہ کیا اور اُن پر دو یوم کی پابندی عائد کی گئی ہے۔