سپریم کورٹ نے ای ڈی کی درخواست مسترد کردی
نئی دہلی، 19 نومبر (یواین آئی) سپریم کورٹ نے آج سماج وادی پارٹی رہنما اعظم خان کو منی لانڈرنگ معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ سے دی گئی عبوری ضمانت کو چیلنج کرنے والی ای ڈی کی عرضی خارج کردی۔جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس پی بی ورالے پر مشتمل بنچ نے ہائی کورٹ حکم میں مداخلت سے انکار کرکے کہا کہ یہ معاملہ صرف عبوری ضمانت سے متعلق ہے ۔بنچ نے واضح کیا کہ ہائی کورٹ کے مشاہدات ابتدائی نوعیت کے ہیں اور ان سے مقدمے کے حتمی فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ای ڈی کی جانب سے پیش ہوئے اڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے دلیل دی کہ اعظم خان کو گرفتاری کی وجوہات فراہم کردی گئی تھیں۔ انہوں نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس ابتدائی مشاہدے پر بھی سوال اٹھایا کہ گرفتاری بدنیتی پر مبنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی کو اپنا جواب داخل کرنے مناسب وقت دیے بغیر عجلت میں عبوری ضمانت کا حکم جاری کردیا گیا۔ اعظم خان کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل پیش ہوئے ۔ای ڈی نے اعظم خان کو 31 اکتوبر کو ایک دوسرے معاملے میں جیل سے رہائی کے فوراً بعد گرفتار کیا تھا۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے 17 نومبر کو انہیں عبوری ضمانت دیتے ہوئے مشاہدہ کیا تھا کہ بادی النظر میں گرفتاری بدنیتی اور غلط مقاصد سے متاثر معلوم ہوتی ہے