اعظم خان کے فرزند عبداللہ کو تمام مقدمات میں ضمانت ، جیل سے رہا

   

لکھنو : سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کی تقریبا دو سال بعد ضمانت منظور ہوئی ہے اور 23 ماہ بعد وہ ہفتہ کی شام جیل سے رہا ہوگئے۔ عبداللہ اعظم اور اعظم خان 26 فروری 2020 سے سیتا پور جیل میں بند ہیں۔ عبداللہ اعظم کے خلاف تقریباً 43 مقدمات درج ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ عبداللہ اعظم کو تمام 43 مقدمات میں عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔