اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبہ کیلئے سیاست ایجوکیشن فیئر کا یکم نومبر کو آغاز

,

   

ایک ہی چھت تلے تمام پروفیشنل کورسیس کی تفصیلات کے حصول کی سہولت

حیدرـآباد : اعلیٰ تعلیم کے حصول کا منصوبہ رکھنے والے اکثر طلبہ مختلف شکوک و شبہات کی بناء پر ایجوکیشن فیئرس میں حصہ نہیں لیتے۔ ان کے ذہن میں اٹھنے والے مختلف سوالات اور شبہات کودور کرنے اور اس مسئلہ کا آسان حل تلاش کرنے اور طلبہ کی مدد و رہنمائی کیلئے روز نامہ ’سیاست‘ اور ایم ایس ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے لارڈز انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے ساتھ انجینئرنگ، میڈیسن، فارمیسی، مینجمنٹ اور بی ایڈ میں داخلہ کے خواہشمند طلباء کی مدد و رہنمائی کیلئے ایجوکیشن فیئر کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ سیاست ایجوکیشن فیئر کا آغاز یکم نومبر 2020 کو محبوب حسین جگر ہال، احاطہ روز نامہ ’سیاست‘ عابڈز میں ہوگا جو پیر 2 نومبر اور منگل 3 نومبر تک جاری رہے گا جس کے اوقات صبح 11 تا شام 5 بجے ہوں گے۔سیاست ایجوکیشن فیئر میں شرکت کرنے والوں کو مشہور کیریئر کونسلر جناب ایم اے حمید، تعلیم اور کیریئر سے متعلق طلبہ اور سرپرستوں کو اہم و مفید معلومات فراہم کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9908025687 ، 8919493509 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔