پیرس : فرانس میں تین کرد باشندوں کو گولیاں مار کرہلاک کرنے والے ایک مقامی مجرم نے عدالت کے سامنے عجیب اعتراف جرم کیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ غیرملکیوں سے نفرت کرتا ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کرنا چاہتا تھا۔ایک عدالتی ذریعہ نے بتایا کہ پیرس میں جمعہ کو تین کردوں کے قتل اور تین دیگر کے زخمی ہونے کے الزام میں ملزم کے خلاف پیر کو فرد جرم جاری کی گئی۔ اس موقعے پر ملزم نے اعتراف کیا کہ اسے “غیر ملکیوں سے نفسیاتی نفرت” ہے۔ذرائع نے اشارہ کیا کہ مشتبہ شخص جو فرانسیسی شہریت کے ساتھ ایک ریٹائرڈ ٹرین ڈرائیور ہے پر تفتیشی جج نے نسل پرستانہ ، ملک یا مذہب کی بنیاد پر قتل اور اقدام قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس پر بغیر کسی ہتھیار کے حصول اورلائسنس کے بغیر ہتھیار رکھنے کا بھی الزام لگایا گیا تھا۔