افطار پارٹی میں شردپوار کا امن و امان کو یقینی بنانے پر زور

   

ممبئی: سابق مرکزی وزیر شرد پوار نے امن اور بھائی چارے کو یقینی بنانے کے لیے ملک کے آئین کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیا انھوں نے ہفتہ کو ممبئیمیں ایک افطار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ لوگ معمول کے مطابق آئین میں تبدیلیاں کرنے کی بات کرتے رہے ہیں۔ اگر امن ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں پڑوس کے ممالک کے برعکس جہاں حکومتوں نے ایک فرد کے حق میں جمہوریت کو تباہ کیا۔ ایسی صورت حال ہماری قوم کے ساتھ کبھی نہیں آنی چاہیے ،’’ این سی پی پارٹی کے صدر شرد پوار اور دیگر ممبئی میں اسلام جم خانہ میں رمضان کے مقدس مہینے کے دوران افطار پارٹی میں مدعو تھے۔