افغانستان میں تعین امریکی فوجی پر فردِ جرم عائد

   

کابل : امریکہ کی عدالت نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجی کے خلاف فردِ جرم عائد کر دی۔ نیوی ریزرو افسر جیرومی پٹمین پر رشوت، سازش اور ویزا فراڈ کا الزام ہے۔ عدالت کے مطابق مذکورہ فوجی اہلکار کی جانب سے جعلی کاغذات امریکی وزارتِ خارجہ کو بھیجے گئے۔ امریکی عدالت کا کہنا ہے کہ جیرومی پٹمین نے جعلی کاغذات کے ذریعہ افغان شہریوں کو خصوصی ویزا دلوانے کی کوشش کی۔ امریکہ کی عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوجی اہلکار جیرومی پٹمین نے 20 سے زائد جعلی کاغذات محکمہ خارجہ کو جمع کروائے۔ نیوی ریزرو افسر جیرومی پٹمین کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، کیس 15 دسمبر سے شروع ہو گا۔