افغانستان میں خواتین کو ملازمت دینے والی این جی اوز بندکرنے کا اعلان

   

کابل : افغانستان میں خواتین کو ملازمت دینے والی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت نے خواتین کو ملازمت دینے والی تمام ملکی اور غیرملکی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان کی وزارت اقتصادیات نے کہا جو این جی او حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کرے گی ایسی این جی اوز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس ختم کردیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق دو سال قبل طالبان حکومت نے این جی اوز سے خواتین ملازمین کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔