افغانستان میں دھماکہ ، آٹھ شہری زخمی

   

کابل،25مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فغانستان کے نانگرہار صوبے کے جلال آباد شہر میں ایک ہیلتھ سنٹر کے قریب ہوئے دھماکے میں کم از کم 8شہری زخمی ہوگئے ہیں۔صوبائی حکومت کے ترجمان عطا ء اللہ خوگیانی نے بتایا کہ زخمیوں میں 3بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو پولیس اور راحت وبچاؤ ٹیم نے صوبائی ہاسپٹل میں داخل کرایا ہے ۔