افغانستان میں دہشت گردوں نے پانچ بینک ملازمین کو قتل کیا

   

ہیرات10اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ہیرات صوبے میں دہشت گردوں نے ملک کے مرکزی بینک ’دی افغانستان بینک‘ کے پانچ اہلکاروں کو قتل کردیا ہے ۔صوبائی حکومت کے ترجمان جیلانی فرہاد نے بتایا کہ مرکزی بینک ملازمین جمعرات کو سرحدی شہر اسلام کلاں سے صوبائی دارالحکومت ہرات شہر کی سمت جارہے تھے ،تبھی کہسان ضلع کے احمدآباد علاقے میں مسلح دہشت گردوں کے ایک گروپ نے انہیں دوپہر ساڑھے تین بجے گولی مارکر قتل کردیا۔واقعہ کو انجام دینے کے بعد دہشت گرد جائے وقوع سے فرار ہوگئے ۔ترجمان نے بتایا کہ بینک اہلکاروں نے شہر لوٹنے سے پہلے پولیس کو اپنے سفر کے بارے میں اطلاع دی تھی،یہ واقعہ نشانہ بناکر کئے گئے حملوں کی حالیہ فہرست میں سب سے بڑا ہے ۔