افغانستان میں فضائی حملے ،23 جنگجوہلاک

   

کابل۔5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف فضائی حملوں میں کم از کم 23 طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔افغان نیشنل آرمی کے خصوصی آپریشن کور نے ایک بیان میں کہا ، ‘‘اروزگان ، غزنی ، پکتیکا اور فاریاب صوبوں میں ہوائی حملوں میں 16 طالبان مارے گئے ۔ننگرہار صوبہ کے انتظامیہ کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے پیر کے روز کہا ہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں بغیر پائلٹ کے طیارہ نے طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں سات شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ فضائی حملے میں اتوار کی شام ضلع شیرزاد کے کچھ حصوں میں طالبان عسکریت پسندوں کے کچھ حصوں میں نشانہ بنایا گیا ، جس میں سات عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔کور کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں طالبان زخمی اور تین موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔افغانستان کی قومی دفاعی اور سیکیورٹی فورسز کا ملک کے بیشتر آبادی ، بیشتر مراکز اورتمام 34 صوبوں کے دارالحکومتوں میں کنٹرول ہے ، لیکن دیہی علاقوں میں طالبان کا بڑے پیمانے پر کنٹرول ہے ۔ وہ اپریل کے شروع سے ہی شہروں اور اضلاع میں بڑے پیمانے پر حملہ کر رہی ہے ۔طالبان گروپ نے اب تک ان حملوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔