افغانستان میں پانچ شدت پسند ہلاک

   

ہیرات ،21فروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں ایک فوجی کارروائی میں کم ازکم 5شدت پسند ہلاک ہوگئے اور منشیات کی دولیباریٹری اور بم بنانے کی ایک فیکٹری تباہ کردی گئی۔ افغان فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں کہاکہ افغان نیشنل آرمی کی اسپیشل آپریشن فورس نے زیر کوہ ضلع میں ایک کارروائی کی ۔سلامتی دستوں کے پہنچنے پر شدت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی ۔دونوں طرف سے ہوئی فائرنگ میں کم ازکم 5شدت پسند ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔