افغانستان میں ہوٹل پرحملہ،8 صیانتی ملازمین ہلاک

,

   

جھڑپ میں امریکی فوجی بھی ہلاک ، طالبات جنگجوؤں کا حملہ
کابل/14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے صوبے بادغیس کے ہوٹل میں طالبان جنگجووں کے حملے میں سیکورٹی فورسز سے گھمسان کی جھڑپ میں 8 پولیس ملازمین ہلاک ہو گئے ۔خود کش حملہ ا?وروں کا ایک گروپ بادغیس کے قلعہ نو میں داخل ہوااور ہوٹل کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تاہم وہاں موجود پولیس ملازمین نے حملہ آور پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ہوٹل میں موجود دیگرطالبان نے ساتھی خود کش بمبار کی ہلاکت کے بعد مورچہ سنبھال لیا اور پولیس کے 8 ملازمین کو ہلاک اور 7 زخمی کر کے ہوٹل پر قابض ہوگئے تاہم افغان فوج نے ہوٹل میں کارروائی کرکے ہوٹل کو پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔طالبان کی جانب سے حملے کی ذمے داری قبول کرلی گئی ہے تاہم ترجمان طالبان کا دعویٰ ہے کہ حملہ بادغیس کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر کیا گیا ہے جس میں افغان پولیس کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔دوسری جانب فوج نے صوبہ جاوزجین میں26طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ جاوزجین میں فوج نے طالبان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اس موقع پر دونوں فریقین کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 26 طالبان ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ فوج نے اس موقع پر طالبان کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغانستان میں ہفتے کے روز پر تشدد کارروائی میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ہے ،واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ چین تک جا پہنچا ہے جہاں فریقین 11 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے روٹ میپ کے تعین کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔