کابل: افغانستان کی نگراں حکومت نے مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے مشرقی صوبہ خوست میں سبز چائے کی کاشت شروع کر دی ہے ۔سرکاری خبر رساں ایجنسی بختر نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ سبز چائے کے پودے کی کاشت حال ہی میں صوبے کے گربز ضلع میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے تحت شروع کی گئی ہے ، جس کا مقصد مقامی مصنوعات میں اضافہ کرنا ہے ۔ جنگ زدہ ملک کے کسانوں کو گزشتہ ایک دہائی میں چائے کی کاشت کا محدود تجربہ رہا ہے ، لیکن اب تک ان کے خاطر خواہ نتائج دیکھنے میں نہیں آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ماہرین ملکی مصنوعات کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت ہدف حاصل کرنے کے لیے چائے کی کاشت، اس کی کٹائی اور پروسیسنگ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ افغانستان سالانہ پانچ کروڑ ڈالر سے زیادہ کی چائے درآمد کرتا ہے ۔