افغانستان کی زمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونی چاہیے، طالبان اس بات کا دھیان رکھے:بھارت نے کی طالبان کو نصیحت

,

   

نئی دہلی: افغانستان میں اب طالبان کا دبدبہ ہے, اور پورے ملک پر طالبان کا قبضہ ہے ۔ طالبان کو قبضہ کئے تقریبا تین ہفتے ہورہے ہیں ، لیکن ابھی تک طالبان کے کسی بھی لیڈر نے حکومت بنانے کے بارے میں اپنے رخ کو واضح نہیں کیا ہے ۔ کل ہندوستانی وزارت خارجہ نے افغانستان کے حالات پر کئی بڑی باتیں کہیں ۔ ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ افغانستان میں کس طرح کی سرکار بنے گی یا پھر اس کا نیچر کیسا ہوگا ، اس پر ہمارے پاس کوئی جانکاری نہیں ہے ۔ارندم باگچی صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دوحہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے افسران اور طالبان افسران کے درمیان کوئی میٹنگ ہوئی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہماری طالبان کے ساتھ میٹنگ کے بارے میں مجھے کسی بھی طرح کی کوئی جانکاری نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اتنا ہے کہ افغانستان کی زمین کا استعمال کسی بھی طرح دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے نہ ہو ۔