اجزا : بکرے کا گوشت ایک کلو، دنبے کی چربی 200 گرام، نمک حسبِ ذائقہ، لہسن کے جوئے تین سے چار عدد، پیاز دو عدد درمیانی، کالی مرچ دس سے بارہ عدد، لیمن جوس دو کھانے کے چمچہ، کوکنگ آئل حسبِ ضرورت۔
ترکیب:گوشت کو صاف کر کے دھو لیں اور اس کی چوکور بوٹیاں کاٹ لیں۔اسی طرح سے چربی کی بھی چوکور بوٹیاں کاٹ لیں گوشت اور چربی کی بوٹیوں کو ایک پیالے میں ڈال کر اس پر نمک مل کر رکھ دیں ۔ پیاز اور لہسن کو موٹا موٹا کاٹ لیں اور کالی مرچ کو کوٹ لیں، پھر ان تمام چیزوں کو لیموں کے رس اور آدھی پیالی پانی کے ساتھ بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔اس مکسچر کو صاف ستھرے ململ کے کپڑے میں ڈال کر اچھی طرح نچوڑ کر پانی نکال لیں اور اس پانی کو بوٹیوں میں ڈال کر ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔پھر مٹی کے پھیلے ہوئے کونڈے میں کوئلے جلا لیں اور بوٹیوں کو سیخوں پر اس طرح لگائیں کہ دو سے تین گوشت کی بوٹیوں کے بعد ایک چربی کی بوٹی لگا لیں۔ان سیخوں کو کوئلوں پر سنہری ہونے تک سینکیں، درمیان میں بوٹیوں کو گھماتے ہوئے ململ کے کپڑے یا ٹشو کی مدد سے ہلکا ہلکا کوکنگ آئل لگاتے جائیں۔ان مزیدار بوٹیوں کو پیاز کے لچھوں اور نان یا پراٹھے کے ساتھ سرو کریں۔